MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم شہبازشریف کی بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو کارکردگی بہتر بنانےکی ہدایت

4 302

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کمپنیوں میں کرپٹ افسران کی فہرست مرتب کی جائے، صرف اہل افسران کو اہم عہدوں پر لگایا جائے، اسٹاف کی خالی آسامیوں کی رپورٹ کابینہ کو پیش کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ کو اپنے قازقستان کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنسز بشمول شنگھائی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس اور حال ہی میں CICA کے سربراہی اجلاس میں اُن کی وسط ایشیائی ریاستوں کے سربراہانِ مملکت سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کابینہ کو پاور ڈویژن کی طرف سے بجلی کی چوری، لائن لاسز اور نقصانات کو کم کرنے کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ سب سے زیادہ خسارہ کرنے والے فیڈرز اور ان سے ریکوری کی راہ میں رکاوٹوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں زرعی اجناس، گیس، ریلوے، روڈ، انفراسٹرکچر اور توانائی راہداریوں پر گفتگو کی، پاکستان جلد اسلام آباد میں وسط ایشیائی ریاستوں کا سربراہی اجلاس منعقد کرے گا، گوادر اور کراچی بندرگاہوں سے وسط ایشیائی ریاستوں سے راہداریاں قائم کرنے پرفیصلے کیے جائیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں ڈسکوز میں انتہائی ضروری اسٹاف کی خالی آسامیوں کی رپورٹ کابینہ کو پیش کریں، بھرتی کے عمل کو شفاف اور بین الاقوامی سطح پر رائج بیسٹ پریکٹسز کے ساتھ ہم آہنگ کریں، وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں کرپٹ افسران کی فہرست مرتب کی جائے۔ اچھی شہرت کےحامل افسران کو اہم عہدوں پر لگایا جائے، اچھی کارکردگی پرافسران کو انعامات سے بھی نوازا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان جلد اسلام آباد میں وسط ایشیائی […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ کسی صوبے کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت نہیں […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف […]

  4. […] (مسائل نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے لندن سے پاکستان واپسی موخر کرتے ہوئے قیام کو مزید […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.