MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پولنگ اسٹیشن کے باہر 2گروپوں میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

0 384

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان(مسائل نیوز)این اے157 ملتان میں فاطمہ جناح کالونی میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر 2 گروپوں میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے 4 افراد کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہےکہ این اے 157 ملتان کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
دوسری جانب پشاور این اے31 میں تحریک انصاف ووٹوں میں اے این پی سے آگے ہے، پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار عمران خان49225 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار غلام احمد بلور27465 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پشاور این اے 31 کے 265 پولنگ اسٹیشنز میں 218 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آگئے ہیں، جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار عمران خان49225 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارغلام احمد بلور27465 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

- Advertisement -

تاہم ابھی باقی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے اس سے قبل قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔
صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹرز نے ووٹ ڈالے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل رہا۔ قومی اسمبلی کی7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود امیدوار جبکہ ملتان کے حلقے این اے 157 پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں جن کا مقابلہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سے ہے۔
قومی اسمبلی کی آٹھوں نشستیں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھی۔ تمام حلقوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور پولنگ والے حلقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.