MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو گھر میں آرام سے بیٹھنا چاہیے

0 427

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے ووٹ کاسٹ کر لیا۔اسفند یار ولی خان نے این اے24چارسدہ میں ووٹ کاسٹ کیا۔اسفند یار علی خان کا کہنا ہے کہ کل ہی تھا کہ الیکشن کے دن نکلوں گا۔بیماری کی وجہ سے فعال کردار ادا نہ کر سکا۔ضمنی انتخاب میں عوام نے اپنا نمائندہ منتخب کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو اسمبلی نہیں جانا چاہتے تو انتخاب میں حصہ کیوں لے رہے ہیں۔ عمران خان کو گھر میں آرام سے بیٹھنا چاہیے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہورہے ہیں۔
قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوچکا ۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہورہے ہیں۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
قومی اسمبلی کی7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود امیدوار ہیں جبکہ ملتان کے حلقے این اے 157 پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں جن کا مقابلہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سے ہے۔ قومی اسمبلی کی آٹھوں نشستیں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھی۔ تمام حلقوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور پولنگ والے حلقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.