MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رانا ثناء اللہ کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، سنی اتحاد کونسل نے عمران خان کے لانگ مارچ کی حمایت کر دی

3 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں سنی اتحاد کونسل کے ہزاروں کارکن اسلام پہنچیں گے۔رانا ثنا اللہ کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔ عمران خان دوتہائی اکثریت سے وزیر اعظم بنیں گے۔

- Advertisement -

ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔تحریک انصاف اس بار اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دے گی۔دنیا کی کوئی طاقت لانگ مارچ نہیں روک سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں ابوبکر شرقپوری کی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں علماء و مشائخ کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ یارسول اللہ کہنے والے میاں ابوبکر کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے۔پوری قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے۔قوم عمران خان کو اپنا مسیحا اور رہنما سمجھتی ہے۔قوم انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے نظام زروظلم کے پرخچے اڑا دے گی۔اندھیروں کے سفیر قوم کو دھوکہ دینے کیلئے پھر میدان میں آ رہے ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا وطن سے وفا کا تقاضا ہے قوم عمران خان کا ساتھ دے۔حقیقی جمہوریت کیلئے اشرافیہ کی بجائے عوام کی حکمرانی قائم ہونی چاہیے۔منی لانڈرنگ کے مجرموں کو عدالتی ریلیف سے عدلیہ کی بے توقیری ہوئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) عمران خان کا کہنا ہے کہ پورے ملک کو پیغام دے رہا ہوں اتوار کو ضمنی […]

  2. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ واضح کیاہے کہ اگر ماضی کی طرح اقتدار ملا تو […]

  3. […] مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.