الیکشن کمیشن کی قومی اسمبلی کے8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد(مسائل نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، الیکشن کے روز ایف سی، رینجرز اور پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے گی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم صبح7 بجے سے نتائج مکمل ہونے تک آپریشنل رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، انتخابی سامان کی وصولی سے نتائج تک پریذائیڈنگ افسران کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ایف سی، رینجرز اور پولیس اہلکار الیکشن کے روز ڈیوٹی سر انجام دے گی، پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر ریٹرنگ افسر کو واٹس ایپ کرینگے۔ پریذائیڈنگ افسران کو موبائل فون لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کی گئی، فارم 45 کی اصل کاپی ریٹرنگ افسران کے حوالے کی جائیگی۔
امیدوار پولنگ ایجنٹ کی تربیت یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پریزائیڈنگ افسر دستخط شدہ فارم 45 کی کاپی ایجنٹ کو دینے کا پابند ہوگا۔
- Advertisement -
الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے ریٹرنگ افسران نے خصوصی کنٹرول روم قائم کئے ہیں، شکایات کے ازالے کیلئے صوبائی اور وفاقی سطح پر بھی کنٹرول روم قائم کیے گئے، کنٹرول روم صبح 7 بجے سے نتائج مکمل ہونے تک آپریشنل رہیں گے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق الیکشن کمیشن کی 16 اکتوبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹروں اور امیدواروں کی تفصیلات جاری کردی گئیں، جس کے تحت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان میں کل رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 4لاکھ50 ہزار 647ہے جبکہ یہاں پر 330 پولنگ سٹیشن اور 1012 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ میں کل رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 5لاکھ 26ہزار 862 ہے جبکہ یہاں پر 384 پولنگ سٹیشن اور 1162 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 پشاورمیں کل رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 3لاکھ90ہزار211 ہے جبکہ یہاں پر259 پولنگ سٹیشن اور 941 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، اس حلقے میں نمایاں امیدواروں میں تحریک انصاف کے عمران احمد نیازی اور عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد میں کل رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 5لاکھ 5ہزار186 ہے جبکہ یہاں پر 354 پولنگ سٹیشن اور 1084 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، ا س حلقےسے نمایاں امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران احمد خان نیازی اور مسلم لیگ(ن) کے امیدوارعابد شیرعلی کے علاوہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمدصدیق ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 ننکانہ صاحب میں کل رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 4لاکھ50 ہزار810 ہے جبکہ یہاں پر319 پولنگ سٹیشن اور 937 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ، ا س حلقےسے نمایاں امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران احمد خان نیازی اور مسلم لیگ(ن) کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کے علاوہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوارافضل شاہ ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 ملتان میں کل رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 4لاکھ 62 ہزار205 ہے جبکہ یہاں پر264 پولنگ سٹیشن اور 902 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جبکہ اس حلقہ سے کل 8 امیدوار مقابلے میں ہیں تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی اور پاکستا ن پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی کے درمیان ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 ملیر کراچی میں کل رجسٹرد ووٹرز کی تعداد2لاکھ94ہزار699 ہے جبکہ یہاں پر194پولنگ سٹیشن اور748 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جبکہ اس حلقہ سے کل11 امیدوار مدمقابل ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کورنگی کراچی میں کل رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 5لاکھ 81 ہزار888 ہے جبکہ یہاں پر330پولنگ سٹیشن اور1320 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جبکہ اس حلقہ سے کل22 امیدوار مدمقابل ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں کل رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ27 ہزار 541 ہے جبکہ یہاں پر 153 پولنگ سٹیشن اور527 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں،اس حلقہ سےنمایاں امیدواروں میں تحریک انصاف کے امیدوار ابوبکر اور مسلم لیگ(ن) کے امیدوارچوہدری افتخار احمد بنگو اور تحریک لبیک کے میاں عبدالروف شامل ہیں ۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی209 خانیوال کل رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ58ہزار 703ہے جبکہ یہاں پر176 پولنگ سٹیشن اور562 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں،اس حلقہ سےکل 8 امیدوار مقابلہ میں ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 241 بہاولنگر میں کل رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ37ہزار 45ہے جبکہ یہاں پر168 پولنگ سٹیشن اور580 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں،اس حلقہ سےکل 7 امیدوار مقابلہ میں ہیں۔
[…] (مسائل نیوز) ملک میں 8 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات اتوار کو ہوں گے، ان میں 7 حلقوں میں عمران خان کا براہ […]