پارٹی کارکن اپنی صفوں کو مضبوط کردیں ،اے این پی پارٹی میں خواتین کی شمولیت خوش آئند ہے، جناح ٹاﺅن یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
کوئٹہ (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ فعال اور منظم تنظیم ہی کی بدولت سنگین قومی معاشی مسائل کا حل اکابرین کے متعین کردہ اہدف کا حصول وسائل پر اختیار زبان اور کلچر کے فروغ ممکن ہے فکر باچاخان میں خواتین کو کلیدی کردار کے مواقع سب سے بڑھ کر ہے اور یہ خوش آئند امر ہے کہ فکر باچاخان میں خواتین جوق در جوق شمولیت اختیار کرہی ہیں تحریک انصاف کے فواد چودھری کی پشتونوں سے متعلق توہین آمیز تضحیک آمیز ریمارکس قابل مذمت ہے پی ٹی آئی کو لاو¿نچ کرنے کے بعد سیاست سے شائستگی کو ختم کرنے کی کلچر کو دانستہ طور پر فروغ دیا جارہا ہے بنیادی یونٹ کسی بھی تحریک میں ریڈھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے فکر باچاخان صدسالہ سفر فعال اور منظم تنظیم کی بدولت کامیابی سے پورا کر گیا ہے
- Advertisement -

آج کی اس نازک صورتحال میں جہاں چار سو پشتون افغان بحثیت قوم بقا کے مسئلے کاسا مناکرہی ہے ضرورت اس امر کی ہے پارٹی ذمہ داران اور کارکن اپنی صفوں کو مضبوط تر کردیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام جناح ٹاو¿ن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری نذرعلی پیر علی زئی صوبائی یوتھ سیکرٹری ثنااللہ کاکڑ ضلعی ترجمان اخلاق بازئی ہمایون خان کاکڑ ایڈوکیٹ چاندنی کاکڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر نئے یونٹ کاقیام عمل میں لایا گیا جس کے مطابق ہاشم خان صدر اور اسراراللہ جنرل سیکرٹری منتخب قرار پائے مقررین نے یونٹ ذمہ داران کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فعال اور منظم تنظیم ہی کی بدولت درپیش سنگین قومی معاشی چیلنجز سے جان خلاصی ممکن ہے عوامی نیشنل پارٹی فعال اور منظم تنظیم کی بدولت صوبے میں سیال حیثیت رکھتی ہے اور یہ سب فعال منظم تنظیم کارکنوں کی شب وروز محنت اور قائدین کی جراتمندانہ قیادت کی مرہون منت ہے بعد ازاں پارٹی ذمہ داران اور شرکاءکے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔