MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں ریلوے کے بند ٹرینوں کی بحالی کے لئے جعفرآباد بمقام ڈیرہ اللہ یار سیلاب سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام جاری

0 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جعفرآباد۔(مسائل نیوز)بلوچستان میں ریلوے کے بند ٹرینوں کی بحالی کے لئے جعفرآباد بمقام ڈیرہ اللہ یار سیلاب سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام جاریبلوچستان میں ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جیکب آباد اور ڈیرہ اللہ یار کے درمیان ریلوے ٹریک مکمل طور بہے گیا تھا جس کی بحالی کا کام جاریبہے عملہ ٹریک کو تین پانچ کلو میٹر سیلابی پانی میں بحالی میں لگے ہوئے ہیں ایک ہفتہ تک بلوچستان میں ریلوے سروس بحالی کا امکان ہے ریلوے انتظامیہ

- Advertisement -

بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سےریلوے ٹریک کو کئی مقامات پر جزوی تو کہیں ٹریک کو مکمل طور سخت نقصان پہنچا اندرون بلوچستان سے ریلوے کا سفر پچھلےدو ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ریلوے کا سفر بند ہے ریلوے حکام کی خصوصی دلچسپی اور عوامی مطالبات پر ریلوے ٹریک پر کام تیزی سے جاری ہےان تباہ کن سیلابی ریلے سے ریلوے ٹریک جیکب آباد سے نوتال تک بری طرح متاثر ہوا تھا اس کے علاوہ بولان میں بھی ریلوے ٹریک متاثر ہوا تھا ریلوےحکام کےمطابق ایک ہفتے کے اندر ڈیرہ اللہ یار تا جیکب آباد ریلوے ٹریک کو بحال کردیا جائے گا اور بلوچستان کے عوام کو سستی اور معیاری سفر کی سہولیات فراہم کرنے دعویٰ کیا ہے ریلوے ٹریک پر ستر فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور عوام کے لئے ریلوے کا سفر ایک بار پھر شروع ہوگا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.