MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسلم لیگ ن باربار عورت کارڈ استعمال کرتی رہی، شہبازگل

0 295

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ آپ ہماری ماں کو جادوگرنی کہتے ہیں، کیا وہ ملک کی بیٹی نہیں ،مسلم لیگ ن باربار عورت کارڈ استعمال کرتی رہی، ن لیگ کی سرکردہ قیادت فاطمہ جناح، بیگم نصرت بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو اور جمائما خان کی کردار کشی کرتی رہی۔انہوں نے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد ، مشیروزیراعلیٰ عمر سرفراز چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے کل پریس کانفرنس میں پھر عورت کارڈ استعمال کیا، ذاتیات پر حملے کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے، یہ پہلی بار نہیں کہ مسلم لیگ ن یا مریم صفدر، شہبازشریف یا حواری عورت کارڈ استعمال نہیں کرتے ، ن لیگ کے جانب سے کردار کشی کاآغاز فاطمہ جناح سے ہوا۔
یہ تاریخ دردناک ہے، فاطمہ جناح ہماری ماں کی طرح ہے، اس لیے زیادہ تفصیل میں بات نہیں کروں گا، مسلم لیگ ن کے سرکردہ لوگ مریم نواز کے دائیں بائیں بیٹھے ہوتے ہیں، انہی لوگوں نے ایک جانور کے گلے میں محترمہ فاطمہ جناح کا نام ڈالا، اس جانور کو محترمہ سے تشبیہ دی، اسی طرح محترمہ نصرت بھٹو جو کہ ذوالفقار بھٹو پر ظلم کے خلاف باہر نکلی تو مریم صفدر کے والد اور دادا نے بھی بچوں کو نہیں روکا انہوں نے نصرت بھٹو اور بی نظیر بھٹو کی برہنہ تصاویر پھینک کرکردارکشی کی۔
اسی جمائما پاکستان آئیں تو ان پر یہودی لابی کا الزام لگایا گیا، اور جعلی ٹائلوں کا کیس بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کو والدہ کی طرح سمجھتا ہوں وہ غیرسیاسی تھیں،آخری الیکشن کیلئے بھی آپ لوگوں نے ان کا نام دیا جبکہ وہ ڈیتھ بستر پر تھیں،آپ پی ٹی آئی کے ایک رہنماء کا بیان نہیں دکھا سکتے جس میں کلثوم نواز پر تنقید کی گئی ہو، آپ ہماری ماں کو جادوگرنی کہتے ہیں ،کیا وہ ملک کی بیٹی نہیں ،مسلم لیگ ن باربار عورت کارڈ استعمال کرتی رہی، ن لیگ کی جانب سے بیگم نصرت بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو اور جمائما خان کی کردار کشی کی جاتی رہی، مسلم لیگ ن باربار عورت کارڈ استعمال کرتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ آپ ہماری ماں کو جادوگرنی کہتے ہیں پیرنی کہتے ہیں،کیا بشریٰ بی بی اس ملک کی بیٹی نہیں ہے؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.