MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آرمی چیف کی تقرری پر عمران خان کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا

0 360

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دروازے بند نہیں ہوئے، تعلقات ختم نہیں ہوئے۔ہم نیوز کے پروگرام میں کیے گئے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ دو دفعہ ملاقات ہوئی ہے یا نہیں۔تعلقات ختم نہیں ہوئے، بات چیت جاری ہے۔آرمی چیف کی تقرری پر عمران خان کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
شہباز شریف کے پاس فوٹو کھنچوانے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا جو عمران خان کہے گا اس کے پیچھے کھڑا رہوں گا۔جتنے لوگوں کا ن لیگ نے تقرر کیا، سب سے ان کے جوڈو کراٹے ہوئے۔ان کے خلاف نیب کے سارے کیسز ختم ہوئے۔اداروں کا فرض ہے سب سے رابطے رکھیں، حالات بند گلی میں داخل ہیں ان کو سب نے ملکر نکالنا ہے۔
شیخ رشید نے کہا پاکستان کی سیاست کا اہم اکتوبر کا مہینہ ہے، سارے اہم فیصلے اکتوبر میں ہوں گے، عمران خان نے معاملے کو سلجھانے کیلئے تمام راستے کھلے رکھے ہیں، عمران خان 12ربیع الاول کے بعد کسی بھی وقت کال دے سکتے ہیں ، میڈیا ہمیں سائفر کھیلا رہا ہے، جبکہ عام آدمی کا مسئلہ آٹا بجلی کا بل اور مہنگائی ہے، مفتاح نے خود باغی ہوگیا ہے، معاشی معاملات خراب ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہبازشریف کو بنا دیا ہے، اس کی جگہ پر گنگو تیلو کو بنا دیتے۔ وزیراعظم شہبازشریف کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، 15نومبر تک ملک کی سیاست کے تمام فیصلے ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس کی طرف سب دیکھ ہیں ان کے فیصلے بھی اس ماہ میں ہوجائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے مرکزی نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم نواز نے طویل پریس کانفرنس میں نہیں بتایا کہ ایوینفیلڈ اپارٹمنٹس لندن میں حسن نواز کی اربوں روپے کی ملکیت کی جائیدادیں اگر ان کی نہیں ہیں تو کس کی ہیں؟ عدالتی فیصلے کی طرح مریم نواز بھی اس مرکزی نکتے پر خاموش ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.