کمبائن ہائیکنگ اینڈ ماؤنٹینئرنگ ایسوسی ایشن کا بلوچستان پولیس کے ہمراہ اظہار یکجہتی
کوئٹہ(مسائل نیوز)گزشتہ دنوں کمبائن ہائیکنگ اینڈ ماؤنٹینئرنگ ایسوسی ایشن کا بلوچستان پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خیبر پختونخوا کا بلند چوٹی ٹائیگر پیک پر قومی پرچم اور بلوچستان پولیس پرچم کی پرچم کشائی کی گئی.جسمیں ایسوسی ایشن کے صدر جعفر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ ھم آئی جی پولیس بلوچستان جناب عبدالخالق شیخ صاحب اور انکی پوری ٹیم کو منشیات کے خلاف کریک ڈاون کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں منشیات، کے خلاف مزید کاروائی کرکے منشیات جیسے ناسور کو معاشرے سے پاک کرینگے اور ھمارے جوان منشیات سے دور اور کھیلوں کے میدان آباد ہونگے. اور آخر میں بلوچستان پولیس کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی.
[…] نیوز)آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ پولیس فورس کے قربانیوں سے امن وامان بحال ہے […]