MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آپ کو ٹی دی پر دیکھا ہے لیکن حقیقت میں آپ زیادہ خوبصورت ہیں، خاتون کی مریم نواز کی تعریفیں

1 580

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن روانہ ہو گئیں۔مریم نواز لندن میں والد سے ملاقات کریں گی۔مریم نواز کی لاہور ائیرپورٹ آمد ہوئی تو وہاں موجود شہریوں نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہیں۔
اس موقع پر ایک خاتون مریم نواز کے پاس آتی ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتی ہیں۔
خاتون کہتی ہیں کہ آپ کو ٹی دی پر دیکھا ہے لیکن حقیقت میں آپ زیادہ خوبصورت ہیں۔
۔ مریم نواز نے بیرون ملک روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں میڈیکل چیک اپ کے بعد سرجری کا فیصلہ ہوگا۔نواز شریف کی آواز ہوں اور ان سے ملاقات خوشی کا دن ہے۔
پہلے بھی ملک کو معاشی طورپر مضبوط کیا اب بھی کریں گے،شہباز شریف اور اسحاق ڈار ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

مریم نواز نے مزید کہا کہ مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا ، کب جہاز لینڈ کرے اور میں اپنے والد سے ملوں۔گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔ر مریم نواز شریف نے تین برسوں بعد اپنا پاسپورٹ واپس ملنے کی خوشی دال چاول کھا کر منائی۔مریم نواز نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاسپورٹ ملنے پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
اانہوں نے ایک عام سی دکان سے دال چاول کھاتے ہوئے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کورٹ سے واپسی پر کشمیری دال چاول کے ساتھ، پاسپورٹ مجھے دے دیا گیا ہے، الحمدللہ۔مریم نواز نے ڈپٹی رجسٹرار کے کمرے سے پاسپورٹ وصول کیا، انہوں نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دستاویزات پر دستخط کیے اور مطلوبہ جگہوں پر انگوٹھے لگائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد برطانیہ چلی گئی ہیں اور ان کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.