خوشدل شاہ کا سٹرائیک ریٹ 110، 111 ہے لیکن ہم اسے انٹرنیشنل ہٹر کہتے ہیں: محمد حفیظ
لاہور (مسائل نیوز) سابق کپتان محمد حفیظ نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شکست پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ یوٹیوب چینل کرکٹ پاکستان پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان حفیظ نے کہا کہ ہر کھلاڑی بہت سے کٹھن مرحلوں سے گزر کر سلیکٹ کیا جاتا ہے، ان تمام کھلاڑیوں نےا پنی جگہ بنائی ہے لیکن ہر بار ہر کھلاڑی بہترین کارکردگی نہیں دکھاسکتا۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز میں مڈل آرڈر کی خراب کارکردگی پر بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ’ مسئلہ اس لیے آیا کہ ہمارے کھلاڑی اننگز بلڈنگ پر توجہ مرکوز نہیں کرتے خاص طور پر خوشدل اور آصف ایک ہی طریقے سے اٹیک کرنیکی کوشش کرتے ہیں، خوشدل کا سٹرائیک ریٹ 110، 111 ہے لیکن اسے انٹرنیشنل ہٹر بیٹسمین گردانا جاتا ہے جو کہ میرے نزدیک ٹھیک نہیں ہے لہٰذا ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم خوشدل کو جو رول دے رہے ہیں وہ اس کو نبھا پارہے ہیں یا نہیں؟ اگر وہ نہیں کرپارہے تو ہمیں کسی دوسرے کھلاڑی کو آزمانا چاہیے‘۔
محمد حفیظ نے کہا کہ ’ہم نے کیوں سوچ لیا ہے کہ ہمیں 3، 4 یا 5 نمبر پر صرف چھکے لگانے والا پلیئر چاہیے، ہمیں چھکے نہیں چاہئیں بلکہ ان نمبرز پر ایک ایسا کھلاڑی چاہیے جو 30 گیندوں پر 50 رنز دے، ایک ایسا پلیئر ہونا چاہیے جو اننگز بلڈ کرسکے ، ٹیکنیکل شاٹس کھیل سکے ، وہ پریشر لے سکے‘۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ’ ہم صرف یہ سوچ کر کہ ہمارے ٹاپ آرڈرز ہلکا کھیلتے ہیں لہٰذا ہمیں ان نمبرز پر ایسا پلیئر چاہیے جو چھکے لگاسکے ایسا نہیں ہونا چاہیے، چھکا کوئی بھی کھلاڑی مارسکتا ہے جو ٹی ٹونٹی کھیلتا ہے اس کھلاڑی کو چھکے مارنا آنا چاہیے، ہم نے دیکھنا یہ ہے کہ ضرورت کے وقت ہمارا منتخب پلیئر اننگ کو کیسے بڑھاسکتا ہے، کیا وہ 30 گیندوں پر 50 دے سکتا ہے ؟ اگر نہیں تو ہم غلط ٹیم بنا رہے ہیں کیوں کہ ہم فخر ، رضوان اور بابر پر انحصار کررہے ہیں‘۔
[…] کونسل( آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا […]
[…] (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوشدل شاہ کو بھی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب بھا گئی۔سماجی […]