MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوجوان پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

0 645

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے کے باعث 36 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ شہزاد اعظم رانا 95 فرسٹ کلاس، 58 لسٹ اے اور 29 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے تھے۔ فاسٹ بولر نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 388 وکٹیں حاصل کیں۔ شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عمر گل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھاکہ آسٹریلیا پہنچتے ہی شہزاد اعظم رانا کی موت کا پتا چلا، وہ بہت ہی اچھا انسان تھا۔ عمر گل نے شہزاد اعظم رانا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایک مقامی فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.