MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں گرد آلود اور تیز ہوائیں چلیں گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) محکمہ موسمیات نے صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں گرد آلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نوکنڈی میں47، تربت میں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گوادرمیں درجہ حرارت36،جیونی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات33 اور زیارت میں درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.