MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارتی فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ کمر کی تکلیف کے باعث ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر

0 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی (مسائل نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کمر کی تکلیف کے سبب آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مزید 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے فاسٹ بولر کو کمر کی انجری کے آپریشن کی ضرورت نہیں تاہم انجری سے نجات کیلئے انہیں ریسٹ کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب جسپریت بمرا کی انجری کے باعث بھارتی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد شامی یا محمد سراج کو سکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاء کپ 2022ء میں بھی پیسر کی خدمات سے محروم تھی جبکہ سپر فور راؤنڈ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.