MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسد قیصر کا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

1 314

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایف آئی اے کے دائر اختیار سے متعلق درخواست مسترد ہونے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو فارن فنڈنگ سے متعلق تحقیقات کا اختیار نہیں۔پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ شفافیت پر یقین رکھتی ہے جس کے وجہ سے ہمیشہ الیکشن کمیشن میں سالانہ گوشوارے جمع کروائے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے دائر اختیار سے متعلق سابق اسپیکر اسد قیصر کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
پشاور ہائیکورٹ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔

- Advertisement -

اسد قیصر نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے دائر اختیار کو چیلنج کیا۔عدالت نے مختصر فیصلہ سناتا ہوئے اسد قیصر کی درخواست مسترد کر دی۔وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ایف آئی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں دو بینک اکاؤنٹ سامنے آنے پرانکوائری شروع کی تھی۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پانچ بار طلب کر چکی۔
ایف آئی اے نے اسد قیصر کو 7 ستمبر کو پانچویں بار طلبی کیلئے نوٹس جاری کیا۔ایف آئی اے کی جانب سے اسد قیصر کو پانچواں نوٹس جاری کیا گیا،ایف آئی اے نے 2 نجی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے اسد قیصر کو طلب کیا تھا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اس سے پہلے بھی 11، 18 اور 29 اگست جبکہ 5 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایف آئی اے نے طلب کیا،ایف آئی اے کی جانب سے اسد قیصر کو مختلف نوٹس بھجوائے گئے۔ایف آئی اے نے اسد قیصر کو 5 ستمبر کو بھی طلب کیا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو 11، 18 اور 29 اگست کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، اگر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.