ڈیرہ اللہ یار میں کار ٹیکسی یونین کی جانب سے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار چیف آفیسر خلاف مزدور چوک پر احتجاجی مظاہرہ
جعفر آباد (مسائل نیوز)جعفر آباد کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار میں کار ٹیکسی یونین کی جانب سے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار چیف آفیسر خلاف مزدور چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
- Advertisement -
مظاہرین کے ہاتھوں پلے کارڈز اور بینرز تھے جن پر چیف آفیسر کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کی قیادت کار ٹیکسی یونین کے صدر عبدالستار کھوسہ نے کی احتجاج کے باعث سندھ بلوچستان ملانے والی قومی شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا اور چیف آفیسر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی مظاہرین سے کار ٹیکسی یونین کے صدر حاجی عبدالستار کھوسہ معروف زمیندار و سابق ڈی ایس پی نصیب اللہ کھوسہ و دیگر نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی دی ہے سیلابی پانی میونسپل کارپوریشن کے 28 وارڈز میں جمع ہیں سیلاب کو گزر ایک ماہ ہو گیا مگر میونسپل کارپوریشن چیف آفیسر نے ایک گلاس تک پانی کسی وارڈز سے نہیں نکالا ہے حکومت بلوچستان نے سیلابی پانی نکالنے کیلئے خطیر رقم دیا مگر معلوم نہیں یہ رقم کہاں پر خرچ ہوا ہے ڈیرہ اللہ یار عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے سیلابی پانی نکالنے کیلئے ایک این جی او کو ٹھیکہ پر دیا گیا وہ ٹھیکیدار بھی منظر عام غائب ہو گیا ہے ڈیرہ اللہ یار کے عوام اور بچے سیلابی پانی سے گزر کر آنے اور جانے کی وجہ سے ملیریا ڈائریا و دیگر وبائی امراض میں مبتلا ہوئے کافی ماؤں کی گودیں گئی مگر چیف آفیسر ڈیرہ اللہ یار سلیمانی ٹوپی پہن کر غائب ہو جاتے ہیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر نا اہل چیف آفیسر کو ہٹایا جائے اور تمام وارڈز میں سیلابی پانی فوری طور نکاس کیا جائے ہمیں راشن کی کوئی ضرورت نہیں ہے سیلابی پانی نکاس ہونے کے بعد لوگ اپنے گھروں میں واپس آ کر آباد ہو سکیں
[…] (مسائل نیوز)جعفرآباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کار ٹیکسی یونین ڈیرہ اللہ یار کے سیلاب متاثرین کو پتھر نما ذائد المعاد ناقص آٹا اور […]
[…] (مسائل نیوز)ڈیرہ اللہ یار چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار بیٹے سمیت میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کا سرکاری […]
[…] نیوز)ڈیرہ اللہ یار گزشتہ روز قتل ہونے والے شخص کی لاش مزدور چوک پر ڈیرہ اللہ یار قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ […]