MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بی اے پی کے آئندہ حکومت سازی میں نواب ثناء اللہ زہری سے تعاون کی درخواست

2 707

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنما سینیٹر سعید ہاشمی، میر عبدالقدوس بزنجو،سردار عبدالرحمن کھیتران،حاجی محمد خان لہڑی نے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان افیئرز کے کوآرڈینیٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ بھی موجود ہیں ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔بی اے پی کے وفد نے آئندہ حکومت سازی میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے تعاون کی درخواست کی۔اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے موقف اختیارکیاکہ پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق حکومت گرانے اور آئندہ حکومت سازی میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.