MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چترال، طبی امداد نہ ملنے پر نوجوان فٹبالر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

0 470

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) چونکا دینے والے واقعے میں چترال میں ایک میچ کے دوران ایک نوجوان فٹبالر منصور سر پر چوٹ لگنے سے میدان میں دم توڑ گیا۔ چترال میں فٹبال ایونٹ کے دوران سر میں چوٹ لگنے سے فٹبالر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق منصور فوری علاج نہ ملنے پر دم توڑ گیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمی کھلاڑی کو مقامی ایونٹ کے دوران سر پر چوٹ لگنے کے بعد مناسب طبی امداد نہیں ملی جس کی وجہ سے اس کی اچانک موت واقع ہوئی۔
اگرچہ کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی تاہم طبی سہولیات کی کمی کی وجہ سے میدان میں کسی کھلاڑی کی موت ایک افسوس ناک واقعہ ہے جس سے بلاشبہ چترال اور گردونواح میں فٹ بال کے نئے ترقی پذیر کھیل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.