راناثناء اللہ گھٹنوں کے بل عمران خان کے پاس آئے گا
اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج و دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد میں انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے بھی صوبائی حکومتوں کو وارننگ دے دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی نے لانگ مارچ کے حوالے سے وزیرداخلہ کے بیان اور اسلام آباد کو سیل کرنے کے حوالے سے ردِعمل دیتے ہوئے کہاکہ ہم وفاقی حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ راناثناء اللہ گھٹنوں کے بل عمران خان کے پاس آئے گا۔ راناثناء اللہ یہ نہ بھولیں ہماری پنجاب میں بھی حکومت ہے۔پیشگی بتا رہا ہوں وفاقی حکومت کو بڑا سرپرائز دینے جا رہے ہیں۔یہ سب حیران ہو جائیں گے کہ یہ کیا ہو گیا ہے۔راناثناء اللہ تو روتا ہوا اور آنسو صاف کرتا ہوا عمران خان کے پاس آ جائے گا۔
راناثناء اللہ نے جتنے اہلکار بلانے ہیں بلا لیں دیکھتے ہیں راناثناء اللہ عمران خان کو کیسے ڈیل کرتے ہیں۔
- Advertisement -
۔جب کہ وزیر داخلہ رانا ثناء نے لانگ مارچ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے دارلخلافہ پر چڑھائی کے لیے جو صوبے لانگ مارچ کو سپورٹ کریں گے اس کے خلاف کاروائی کا اختیار آئین وفاقی حکومت کو دیتا ہے، یہ معاملہ وفاقی کابینہ اور وزیر کے ساتھ ڈسکس کرکے اختیار کو استعمال کیا جائے۔ راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان پوری قوم کو بدتمیزی سکھا رہا ہے،نوجوان نسل کو گمراہ کر رہا ہے،ایسا شخص کسی کا لاڈلا نہیں ہو سکتا،لانگ مارچ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جو صوبے اس قسم کے مارچ کی سپورٹ کریں گے جس میں اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی کوشش کی جائے گی، تو ان صوبوں کے خلاف وفاقی حکومت اختیار استعمال کرے گی۔
[…] آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے پلان تیار کرلیا گیا۔ پولیس افسران کو […]
[…] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی بھی ایک ویڈیو موجود […]
[…] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہو جائے […]