رمیز راجہ نے شرجیل خان کو سلیکٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی
لاہور (مسائل نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شرجیل خان کو سلیکٹ نہ کرنے کی وضاحت دے دی ہے۔ انہوں نے فینز سے بات چیت کرنے کیلئے ایک سیشن رکھا تھا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ شرجیل خان کو ٹیم میں سلیکٹ کیوں نہیں کیا جاتا۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شرجیل کے ساتھ میری نظر میں ایک ہی مسئلہ ہے اور وہ ہے اس کی فٹنس اگر وہ فٹ ہو جاتے ہیں جب ہی وہ ہمارے سرکٹ میں واپس آسکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس اچھے اوپنرز ہیں یہ کپتان اور سلیکشن کمیٹی پر ہے اور ہماری کرکٹ کافی آگے بڑھ گئی ہے۔ یاد رہے کہ قومی ٹی 20 کپ میں شرجیل خان نے سندھ کی جانب سے بلوچستان کیخلاف 60 بالز پر مختصر فارمیٹ میں اپنی 5ویں سنچری سکور کی تھی، شرجیل خان نے 62 بالز پر ناقابل شکست 107 رنز بنائے۔
شرجیل کے پاس اب 139 اننگز میں 5 سنچریاں ہیں، ان کا فی سنچری اننگز کا تناسب 27.80 ہے۔
- Advertisement -
دوسری جانب بابر اعظم کی 216 اننگز میں 6 ٹی ٹونٹی سنچریاں ہیں، یعنی وہ ہر 36 اننگز میں ایک سنچری بناتے ہیں ۔شرجیل پی ایس ایل 7 میں اپنے خراب شو کے بعد اچھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے کشمیر پریمیئر لیگ (KPL) کو سب سے زیادہ رنز بنانیوالے کھلاڑی کے طور پر ختم کیا جہاں انہوں نے پانچ اننگز میں 54.60 کی اوسط اور 172.28 کے سٹرائیک ریٹ سے 273 رنز بنائے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ وہ جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں 5ویں نمبر پر ہیں، انہوں نے 11 اننگز میں 27.50 کی اوسط اور 136.81 کے سٹرائیک ریٹ سے 275 رنز بنائے ہیں، جس میں ایک سنچری بھی شامل ہیں۔