MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حضرت داتا گنج بخش کی محبتیں اورعنایتیں اہلِ لاہورپر ہمیشہ سایہ فگن رہتی ہیں۔تحریک لبیک اسلام

0 369

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آپ کے وجودِ سعید کے سبب سرزمین پنجاب کو نئی زندگی عطا ہوئی۔علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی

- Advertisement -

کوئٹہ(مسائل نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام کے بزرگ رہنماء پیر سید آغا گل شاہ،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی رہنماء حاجی میر محمد اکبر شاہوانی،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی رہنماء میر محمد زمان محمد شہی،تحریک لبیک اسلام ضلع مستونگ کے امیر علامہ ناصر حبیبی،تحریک لبیک اسلام ضلع مستونگ کے نائب امیر مولانا مقصود آحمد جلالی،مولانا یاسر حبیبی،مولانا انوار جلالی،مولانا نعت اللہ حبیبی،حمزہ شاہوانی،عباس شاہوانی، ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے مرکزِ تجلیات،منبع فیوض و برکات الشیخ السیّد علی بن عثمان الہجویری المعروف بہ حضرت داتا گنج بخشؒؒ کا وجودِ سعید لاہوراور اہلِ لاہور کے لیے مرکزِ مہر و وفا اور سرچشمۂ تمنّا ودعا ہے۔عصرِ حاضر کے ایک صوفی بزرگ فرمایا کرتے تھے کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کی محبتیں اور عنایتیں اہلِ لاہور پر ہمیشہ سایہ فگن رہتی ہیں۔وہ کہا کرتے تھے کہ حضرت داتا صاحب ؒ اہلیانِ لاہور کی خوشی پر خوش ہوتے اور اُن کے دکھوں پر غمگین۔انہوں کہا ہے کہ آپ کے وجودِ سعید کے سبب سرزمین پنجاب یعنی اس پورے خطے کو نئی زندگی عطا ہوئی اور آپ ہی کے آفتابِ وجود سے ہماری ملّت کے اُفق روشن ہوئے۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ بلاشبہ تبلیغ دین اور اشاعتِ اسلام کی ان مربوط اور منظم کوششوں کا سہرا حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سر ہے کہ جن کے دم قدم سے دینِ اسلام کی ترویج کا وہ نظام قائم ہوا جو بنیادی طور پر آپؒ کے علم وعرفان اور ایمان و ایقان کا مرہونِ منّت تھا۔آپؒ غزنوی ہونے کے باوجود نہ صرف لاہور سے منسوب ہوئے، بلکہ لاہور آپ سے منسوب ہوگیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.