MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اس وقت ملک کو تاریخ کے بڑے سیلاب کا سامنا ہے۔تحریک لبیک اسلام

0 390

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ایک تباہی تو یہ ہے کہ پانی کی وجہ سے سب کچھ تباہ ہوچکا ہے۔علامہ مفتی فرید آحمد

- Advertisement -

کوئٹہ(مسائل نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع چاغی کے امیر سردار عبد الغیاث نوتیزئی،تحریک لبیک اسلام ضلع چاغی کے نائب ناظم محمد احسان اللہ نقشبندی،تحریک لبیک اسلام ضلع چاغی کے خازن شعیب آحمد قادری،تحریک لبیک اسلام ضلع چاغی کے ترجمان فرید اللہ قادری،ودیگرنے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب سے آنے والی تباہی کے نشان مٹانے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔ایک تباہی تو یہ ہے کہ پانی کی وجہ سے سب کچھ تباہ ہوچکا ہے،کچے مکان،پختہ عمارت،تاحد نگاہ فصلیں،زندگی بھر کی جمع پونجی سب کچھ پانی میں بہہ گیا کہیں معصوم بچے پانی کی لہروں کی نذر ہوئے تو کہیں بچوں سے والدین کا سایہ چھن گیا۔تحریک لبیک اسلام کئی ہفتوں سے پانی نے ملک پوری بلوچستان میں تباہی مچا رکھی ہے۔کہیں بارشوں کی وجہ سے ہے تو کہیں کسی اور وجہ سے،جھیلیں بے قابو ہیں ڈیم بھر گئے،اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے ملک کے بڑے حصے کا بنیادی ڈھانچہ پانی میں بہہ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے کئی بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے،مجموعی طور پر دیکھا جائے تو سب کچھ معطل ہے۔ان مشکل حالات میں ہر شہری کو اپنا فرض نبھانا ہے،ہم متحد ہوکر کام کریں گے تو یہ مشکل وقت بھی گزر ہی جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.