اسپنی روڈ پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نان رجسٹرڈ موٹر سائیکل،زرنج اور رکشوں پر سختی سے ایکشن لینے کی ہدایت پر ایکسائز آفیسروں کی چیکنگ،ذرائع
اسپنی روڈ پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نان رجسٹرڈ موٹر سائیکل،زرنج اور رکشوں پر سختی سے ایکشن لینے کی ہدایت پر ایکسائز آفیسروں کی چیکنگ،ذرائع
- Advertisement -
کوئٹہ(مسائل نیوز )سیکریٹری ایکسائز اور ڈی جی ایکسائز کی ہدایت پر ایکسائز آفیسروں نے نان رجسٹرڈ موٹر سائیکل،زرنج اور رکشوں کی چیکنگ۔ایکسائز آفسر نے کہا کہ یہ ایکشن پچھلے دنوں موٹر سائیکل اور رکشوں کی چوری کے بعد لیا گیا ہے تاکہ کوئٹہ شہر میں نان رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور دیگر ویکلز کی وجہ سے ورداتے نہ ہوں اور اس ایکشن لینے کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ بلوچستان میں جتنی بھی نان رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور دیگر ویکلز چلتی ہے ان پر پابندی عائد کی جائے۔ نان رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور رکشوں کو چالان کیا جا رہا ہے جس کے ٹیکسس ایکسائز دفتر میں جمع کئے جائیں گے ۔ ٹیکسس 500 سے 600 تک جمع کرانے ہوگی جس کے بعد جو رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور رکشے ہیں ان کو نمبر پلیٹ جاری کی جائے گی تاکہ وہ بلا خوف اپنے ویکلز چلا سکے گے۔موٹر سائیکل پر سوار شہری نے سیکریٹری ایکسائز اور ڈی جی ایکسائز کی ہدایت پر کہا کہ بلوچستان کے عوام کے لیے یہ ایک مثبت اقدام ہے جس سے بلوچستان میں نان رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور قابلی گاڑیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔