MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدالت کو عمران خان کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیے

1 287

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عدالت کو عمران خان کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس اتنا اختیار ہے کہ اس کا عدالتی فیصلہ ہمیشہ کے لیے فتنے کو قوم سے دور کر دے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 25 مئی کے کیس میں بھی عمران خان کا علاج ہو سکتا ہے۔
سماعت سپریم کورٹ کو کرنی ہے۔وہ صرف توقع کر سکتے ہیں، حکم جاری نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے،اگر تمام ادارے اس کا ادراک کرکے اس کا علاج نہیں کریں گے تو یہ اس ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا۔قبل ازیں انہوں نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سیاسی حریف چیئرمین تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے ادارے اور عوام عمران خان کے غلام نہیں کہ جو کہے گا وہ مان جائیں گے۔

- Advertisement -

فتنہ فروش حسد کی آگ میں خود ہی جل کر بھسم ہو رہا ہے۔ وزیر داخلہ کا ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنے شہداء پر فخر کرتا ہے اور ان کا تمسخر اڑانے والا افواج پاکستان اور شہداء کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا دشمن اور حاسد ہے۔ عمران خان آئین، افواجِ پاکستان کے وقار اور شہداء کی شان کو اپنی انا، فتنے اور فساد کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔
ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی سیاسی مخالفین پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کڑے پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں،جومجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کر رہا ہے۔اسکی وجہ وہ خوف ہے جس میں یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلا ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاورکے آج کے جلسے میں میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بد نام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑمروڑ رہے ہیں،بس بہت ہوگیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل سنسر شپ آئی ٹی سیکٹر اور عالمی سطح […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.