MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آرمی چیف سمیت کسی بھی فوجی کی حب الوطنی پر شک نہیں کرنا چاہیے عمران خان نے آرمی چیف کے حوالے سے جو بات کی وہ وضاحت کریں، صدرمملکت

1 324

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد /  پشاور(مسائل نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان آرمی چیف سے متعلق اپنی بات کی خود وضاحت کریں۔

صدر مملکت نے گورنر ہاؤس پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سمیت پوری فوج محب وطن ہے جن کی حب الوطنی پر شک نہیں کرنا چاہیے ، عمران خان نے آرمی چیف کے حوالے سے جو بات کی وہ خود وضاحت کریں ، میں کوئی کنفیوژن پیدا نہیں کرنا چاہتا، جو بھی بات کرے درکار ہے کہ وہ خود ہی اس کی وضاحت بھی کرے۔

صدر مملکت نے کہا کہ میں قومی حکومت کے قیام کی کوشش نہیں بلکہ سب کو ایک ساتھ بٹھانا چاہتا ہوں، اس کام میں کامیابی کے لیے پرامید ہوں ، وزیراعظم سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، اگر رابطہ نہیں ہے تو فاصلے بھی نہیں ، شفافیت آجائے تو صوبوں کے مابین بداعتمادی ختم ہوجائے گی۔

- Advertisement -

صدر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر ڈیل ہے ، پاکستان معاشی دباؤ سے نکل آیا ہے ، دیگر ادارے بھی اب تعاون کریں گے ، دعا ہے کہ مہنگائی جلد ختم ہوجائے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک جانور ہے جسے زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے اس کے ساتھ گزارا کرنا ہوگا، یہ ریگولیٹ نہیں ہوسکتا، جو کوئی بھی بات کرے احتیاط سے بات کرے۔

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ لوگوں کے فون ٹیپ کرنا خطرناک ہے ، تاہم ایسا دنیا بھر میں ہوتاہے ، میں ای ووٹنگ کا حامی ہوں ، میں نے اس سلسلے میں کافی کام کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کی جانب سے افواج پاکستان اور نئے آرمی چیف کی تقرری پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.