MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ڈی ایم جماعتوں کے دل میں مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے لئے کوئی درد نہیں

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے پی ڈی ایم جماعتوں پر سخت تنقید کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن ضروری اقدام اٹھایا ہے۔پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں اور ان عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کے دل میں مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے لئے کوئی درد نہیں۔
پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھایا۔
۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کا سیلاب پر سیاست کرنا قابل مذمت ہے۔ سیلاب پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما بے حس ہیں اور انہیں سیلاب متاثرین کی کوئی پرواہ نہیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا-وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صنعت و ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات سے آنے والا امدادی سامان وصول کیا-متحدہ عرب امارات سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز راشد اًل علینے امدادی سامان صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے حوالے کیا – صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان بھجوانے پر مشکور ہیں -متحدہ عرب امارات مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہاہے – متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھجوایاگیا امدادی سامان جلد متاثرین میں تقسیم کیاجائے گا – صوبائی وزیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں سے متحدہ عرب امارات کے چارج ڈی افیئرز اوروفد کو آگاہ کیا -میاں اسلم اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے امدادی سامان بھجوانے پر متحدہ عرب امارات کے وفد کا شکریہ ادا کیا-دریں اثناء وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ضروری سامان بھجوانے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.