MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لوگوں میں پیٹرول خریدنے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں: شیخ رشید

1 289

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے، لوگوں میں پیٹرول خریدنے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے۔

- Advertisement -

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت کا الٹرا ساؤنڈ ہوگیا ہے، سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنا دی، لوگوں میں پیٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے چوہدری برادران کے اختلاف ختم کرنے میں ثالثی کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.