سیلاب سے جنوبی پنجاب میں اربوں مالیت کی فصلیں تباہ
لاہور(مسائل نیوز) جنوبی پنجاب میں سیلاب سے ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی اربوں روپے مالیت کی مختلف فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جس سے سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک کی قلت ہونے پر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں خوفناک سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے جس سے ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی کپاس، کماد، دھان، دالیں مختلف فصلیں اور چارہ جات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
- Advertisement -
اربوں مالیت کی فصلیں تباہ ہونے سے سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے متاثرہ بستیوں کے مکینوں کی بڑی تعداد راشن کے حصول کیلئے امدادی ٹیموں کی منتظر ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خو راک کی نایابی کے ساتھ ادویات اور صاف پانی کی قلت کا بھی مسئلہ درپیش ہے جس کی و جہ سے سیلاب متاثرین کی اکثریت سیلابی پانی پینے پر مجبور ہو گئی ہے۔