ملک میں سبزیوں کی دستیابی کا بحران آئندہ 3 ماہ تک جاری رہنے کا خدشہ
اسلام آباد (مسائل نیوز)وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کر لی۔ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر تجارت نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس میں آلو، پیاز ، ٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا اور اس کی درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران، افغانستان کے ساتھ تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پر بہت کم اثر پڑے گا۔
قیمتوں میں کمی کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی آمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔ذرائع وزارت تجارت نے بتایا کہ ملک میں آئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہ سکتا ہے۔پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے مقامی منڈی میں قیمتوں میں کمی آئے گی۔
ذرائع کے مطابق سمری منظوری کے لیے فوری طور پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
- Advertisement -
اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی قیمتوں اور دستیابی کے مسئلہ کا جائزہ لیتے رہیں گے۔قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سبزیوں کی قلت اور مہنگائی دور کرنے کے لیے بھارت سے تجارت کی تجویز دیدی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سبزیوں کی کمی دور کرنے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بھارت سے تجارت ہوسکتی ہے تاہم بھارت سے تجارت سے متعلق یہ میرا ذاتی خیال ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیلاب سی10ارب ڈالرکا نقصان ہوا،صرف ریلیف کے لیے ایک ارب ڈالر درکار ہیں، سبزیوں کی کمی سے نمٹنے کے لیے سیکرٹری خزانہ اورکامرس کو تجاویز دینیکا کہا ہے، میرا ذاتی خیال ہیکہ غیر معمولی حالات ہیں، اگر بھارت سے سبزیاں درآمد کرنا پڑیں تو کریں گے۔
[…] نیوز)کراچی کی ہول سیل سبزی منڈی میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں کریش کرگئیں۔ہول سیل سبزی […]