MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد کی تصدیق ہو گئی

0 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد کی تصدیق ہو گئی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جیل حکام نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل رہورٹ میں شہباز گل پر تشدد کی تصدیق کی گئ ہے، میرا مطالبہ ہے کہ اب اس میں ملوث ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے۔
جبکہ اسلام ہائیکورٹ نے شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست میں شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

- Advertisement -

عدالت نے وکیل سلمان صفدر سے مکالمہ کیا کہ میڈیکل رپورٹ آپ سے نہیں لی جائے گی، میڈیکل رپورٹ اڈیالہ کے میڈکل افسر ڈاکٹر سے لی جائے گی۔ تفتیشی افسر نے دوران سماعت کہا کہ شہبا زگل کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرانا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عمران خان نے خاتون ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف سنجیدہ الفاظ کہے ہیں،ہم عمران خان کی تقریر عدالت کے ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں۔
استدعا ہے کہ آپ عمران خان کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیں۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ وہ الگ سے معاملہ ہے اس کو الگ سے دیکھ لیں گے۔ شہباز گل کے وکیل کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو عدالت نے جوڈیشل کردیا تو واپس کیوں لانا پڑا ؟ کریمنل کیسز میں شواہد کو عدالت اور فریقین سے چھپایا نہیں جاسکتا۔ وہ کونسے شواہد ہیں جس کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے،شواہد مانگنے پر کہا گیا کہ ہم آپ سے کچھ بھی شئیر نہیں کرسکتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.