MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایشیاء کپ، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ بلیک ہونے لگے، ایک ٹکٹ کی قیمت 5500 درہم تک پہنچ گئی

1 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز) ایشیاء کپ 2022ء میں پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہونے لگیں ، بڑے مقابلے کی ایک ٹکٹ کیلئے 5500 درہم (تقریباً سوا تین لاکھ روپے) تک کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق 28 اگست کو شیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹ گزشتہ روز فروخت کیلئے پیش کیے گئے تھے جو صرف تین گھنٹوں میں ہی ختم ہوگئے۔
اس کے بعد کچھ لوگوں نے ٹکٹوں کو بلیک میں فروخت کرنا شروع کردیا۔
ہاسپٹیلٹی کیٹگری کی ٹکٹ جس کی اصل قیمت 2500 درہم تھی اس کو بلیک میں 5500 درہم میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح جنرل اینٹری ٹکٹ کی اصل قیمت 250 درہم تھی لیکن یہ 700 درہم (40 ہزار 500 پاکستانی روپے) تک فروخت ہو رہی ہے۔ ایشیاء کپ کے ٹکٹنگ پارٹنر پلاٹینم کی جانب سے لوگوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ جو بھی ٹکٹ دوبارہ فروخت کی جائے گی وہ خود کار طریقے سے منسوخ کر دی جائے گی کیونکہ ٹکٹ خرید کر اسے دوبارہ فروخت کرنا اماراتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) ایشیاء کپ 2022ء میں بھارت سے شکست کے بعد کپتان بابر اعظم پر تنقید کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.