MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیصل آباد میں طالبہ کی تذلیل کا واقعہ، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آ گیا

0 466

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد (مسائل نیوز) فیصل آباد میں لڑکی کو ہراساں کرنے اور انسانیت سوز تذلیل کرنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔متاثرہ لڑکی کے ساتھ پیش آئے افسوسنساک واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے لڑکی کی دوست سمیت 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث 6 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد پولیس نے خاتون پر تشدد اور تذلیل کرنے والے چھ ملزمان سمیت خاتون ملزمہ کو کل گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سی پی او فیصل آباد کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری ملزمان کو گرفتار کیا۔
متاثرہ لڑکی کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق ملزم اس کی دوست کا والد ہے جو اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
لڑکی کے مطابق ملزم نے مجھ سے شادی سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا۔وہ 16 ساتھیوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوا اور تشدد کیا۔ملزمان مجھے اور بھائی کو گھر لے گئے اور وہاں جا کر تشدد کیا۔میرے سر کے بال اور بھنوئیں کاٹ دیں مجھے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا،ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے جنسی طور پر ہراساں کیا اور ویڈیوز بھی بنائیں۔واقعے کی ویڈیو بنانے کے معد مجھے دھمکیاں دے کر چھوڑا گیا۔
لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں۔ یونیورسٹی ٹاؤن سرگودھا روڈفیصل آباد کی رہائشی بیچلر آف ڈینٹل سرجری(بی ڈی ایس)فائنل ایئر کی طالبہ خدیجہ دختر غفورکی درخواست پر تھانہ وومن پولیس نے سٹی پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی ہدایات پر مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آرکے مطابق خدیجہ اور اس کے بھائی حسن غفور کو رشتہ سے انکار پر ملزمان شیخ دانش ولد ذوالفقار،انا علی دختر شیخ دانش، فیضان، شعیب، خان محمد اور ماہم ہمراہ 10 نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں زبردستی گھس کر زدوکوب اور اغوا کیاجبکہ اس دوران2 عدد موبائل، نقدی اور زیورات بھی لوٹ لئے گئے۔
ملزمان طالبہ اور اسکے بھائی کو زبردستی ویگو ڈالوں میں بٹھا کر پیراڈائز ویلی 2 شیخو پورہ روڈفیصل آبادلے گئے جہاں ملزمان نے طالبہ اور اسکے بھائی کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا۔بعدازاں شیخ دانش نے خدیجہ کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا اور موبائل سے اسکی فلمبندی بھی کی جس میں دیگر نامزد ملزمان نے اسکا ساتھ دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.