MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایشیاکپ ، پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت

2 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز) ایشیاء کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے ایشیاء کپ کیلئے پاکستان اور بھارت ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس سے قبل میچ کے پہلے مرحلے کے ٹکٹس محض 3 گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔
منتظمین کے مطابق پلاٹینم لسٹ میں شامل ٹکٹیں جلد فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ وہ بھی قبل از وقت فروخت ہوجائیں۔ دوسری جانب ایشیاکپ کے دیگر میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے جبکہ سب سے کم قیمت کے ٹکٹ کی مالیت تقریبا ڈھائی ہزار درہم ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کچھ شائقینِ کرکٹ نے اپنے ٹکٹس کو اصل قیمت سے زائد پر فروخت کرنے کی بھی کوشش کی، جس پر ٹکٹنگ پلیٹ فارم نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت سختی سے ممنوع ہے اور اگر کوئی دوسرا فرد یہ ٹکٹ خریدے گا تو وہ منسوخ کردیا جائے گا۔
قبل ازیں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اعلان کیا تھا کہ ٹکٹوں کی فروخت پیر کو ہوگی تاہم کونسل نے وقت کا تعین نہیں کیا تھا جس کے باعث شائق صبح سویرے سے ویب سائٹ پر آن لائن بکنگ کا انتظار کررہے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ […]

  2. […] (مسائل نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچز نہ صرف دونوں ممالک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.