MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انٹرنيشنل یوتھ ڈے کے موقع پر سپورٹس اینڈ یوتھ آفئیرز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد

0 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوٸٹہ (مسائل نیوز) سپورٹس اینڈ یوتھ آفئیرز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے زیراہتمام نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ آفئیرز محمد اسحاق جمالی، ڈاٸریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد آصف فاروقی، ایس ایچ او کوئٹہ کینٹ صوبیہ خانم، بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر مِس اختر صاحبہ، زینب مینگل و دیگر سمیت نوجوانوں کی کثير تعداد موجود تھی، ریلی کا باقاعدہ آغاز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٸٹہ کینٹ سے کیا گیا جو کہ مخصوص راستوں سے ہوتی ہوئی ایوب سپورٹس کمپليکس پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ آفئیرز

- Advertisement -

محمد اسحاق جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نوجوانوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے یہ دن منانے کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی صحت اور اس سے منسلک مسائل کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں کیلٸے ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا مقصد پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں نوجوانوں پر مکمل اعتماد ہے اور انہیں بھی خود پر اعتماد ہونا چاہیے کہ وہ ہر کام کر سکتے ہیں اور ملک و صوبے کا نام ہر مقام پر روشن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آگے بھی نوجوانوں کیلٸے اس طرح کی مثبت سرگرمياں کرواتے رہیں گے

تاکہ نوجوان نسل منفی سرگرميوں سے دور رہیں اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی کے فراٸض سرانجام دینے والی ایس ایچ او کوئٹہ کینٹ صوبیہ خانم اور بلوچستان پوليس کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ میڈم صوبیہ خانم اور بلوچستان پوليس داد کے مستحق ہیں جنہوں نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیٸے ہم امید کرتے ہیں کہ آگے بھی ہمارے ساتھ بلوچستان پوليس تعاون کرۓ گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.