لسبیلہ میں آرمی ہیلی کاپٹر میں سوار اعلیٰ آرمی افسران کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے ۔ صدف رخشانی
گوادر(مسائل نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی وویمن ونگ کے سینیئر رہنما صدف گل رخشانی نے ضلع لسبیلہ میں آرمی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں کور کمانڈر میجر جنرل سرفراز احمد و دیگر آرمی افسران اور پائلٹ کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے جس پر بلوچستان کے عوام سمیت پوری قوم سوگوار ہے انہوں نے کہا کہ
- Advertisement -

فضائی حادثے میں شہید ہونے والے تمام فوجی افسران بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے کہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہو گئے انہوں نے دعا کی ہے کہ الله تعالیٰ سانحے میں شہید ہونے والے تمام افافسران کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔