راولپنڈی (مسائل نیوز) سیلاب میں مدد کے بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔ چین، دبئی، قطر اور سعودیہ عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا بیل آؤٹ ابھی تک آیا، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا ٹویٹ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیلاب میں مدد کے بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چین، دبئی، قطر اور سعودیہ عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا بیل آؤٹ ابھی تک آیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں اور 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے زر مبادلہ کے ذخائر رہ گئے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ٹی ٹی پی کا فاٹا کے انضمام پر ایک ہی مؤقف ہے جبکہ سیلاب میں مدد کے بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔
- Advertisement -
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نہ آتے تو آج ڈالر 400 روپے تک پہنچ جاتا، جہاں پر ملک کو پہنچا دیا گیا تھا اس کو درست کرنا چند دنوں کی بات نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ کر کے خلاف ورزی کی گئی، عمران خان نے پیٹرول مہنگا خرید کر کم پر بیچنا شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کی قیمت ادا کر کے ملکی مفاد کو دیکھا، پہلے میں بھی حکومت بنانے کے حق میں نہیں تھا، ہم نہ آتے تو آج پاکستان سری لنکا سے بھی بدتر حالت میں ہوتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت 4 سال جھوٹ بولتی رہی،
سابق حکومت کے اعداد وشمار سارے غلط تھے،عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے دو ہفتے بعد اس کی نفی کر دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو وہاں پہنچا دیا گیا کہ دنیا کا کوئی ادارہ آپ پر اعتماد نہیں کرتا، 4 سال کی غفلت،کوتاہی ،کرپشن اور نااہلی چار مہینے میں دور نہیں ہوسکتی ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت مفتاح اسماعیل کنٹرول کرسکتاہے نہ ہی حکومت کر سکتی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ مجھے آرمی چیف کی کال کا کوئی علم نہیں ہے، اگر آرمی چیف نے کال کی ہے تو بالکل درست کیا ہے۔
[…] نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھمکی آمیز بیان […]