MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

واٹس ایپ نے اپنے گروپس صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

2 1,051

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے گروپس صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

- Advertisement -

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا اور دلچسپ فیچر گروپس کے ایڈمن (جنہوں نے گروپ بنایا ہے) کیلئے متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت ایڈمنز گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے بیٹا ورڑن استعمال کرنے والوں کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد گروپس کو بہترین طریقے سے چلانا ہے۔واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بھی گروپ ایڈمن کسی شخص کا پیغام ڈیلیٹ کرے گا تو اس بارے میں باقی ممبرز کو بھی پتا چل جائے گا۔خیال رہے کہ واٹس ایپ نے اس فیچر کا اعلان گزشتہ برس کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس پر کام شروع ہوچکا ہے تاہم اب ایپ نے فیچر متعارف کرادیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)مشہور انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا کال لنک فیچر متعارف کروا […]

  2. […] نیوز) انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے حالیہ دنوں میں متعدد فیچر متعارف کرائے جانے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.