اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار کیلئے اب تک نام فائنل نہ کرسکی
لاہور(مسائل نیوز)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار کیلئے اپوزیشن جماعتیں اب تک نام فائنل نہ کرسکیں۔ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے لیے جنوبی پنجاب سے امیدوار لیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی اور عثمان محمود کے نام زیر غور ہیں۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار کیلئے حتمی نام پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرانے جاسکتے ہیں لیکن اب تک اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار کا نام فائنل نہیں کرسکی۔ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کل پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔
یاد رہے کہ حکومتی اتحاد نے واثق قیوم عباسی کو ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزد کیا۔
- Advertisement -
ادھر گزشتہ روز پنجاب میں مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے ہونے والی پولنگ ختم ہونے کے بعد پینل آف چیئر وسیم بادوزئی نے نتائج کا اعلان کیا۔ اعلان کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،اپوزیشن کے امیدوار نے 175 ووٹ حاصل کیے۔
جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار سبطین خان 185 ووٹ حاصل کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ اسپیکر کے انتخاب کیلئے 4 ووٹ شکست ہوئی۔ جبکہ چوہدری نثار، رانا کاشف، جلیل شرقپوری، غیاث الدین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ ہی نہیں لیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ایوان تحریک انصاف کے اراکین کے نعروں سے گونج اٹھا۔ قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کے دوران ہنگامہ آرائی کی صورتحال دیکھنے میں آئی،اسپیکر کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے احتجاج کیا کہ بیلٹ پر سیریل نمبر نہیں ہونا چاہیے۔
[…] نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی کے حالیہ انتخاب کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا […]
[…] (مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے […]