بارشوں سے جاں بحق 75 افراد کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے فراہم کردیے، ضیا لانگو
کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں کے باعث شہید ہونے والے 75افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے امداد فراہم کردی گئی ہے، لسبیلہ میں اب تک 50خاندانوں جبکہ تربت میں 50ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے،حکومتی اداروں نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ میں محکمہ پی ڈی ایم اے کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے یونس مینگل، فیصل پانیزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ مون سون بارشوں سے پیدا ہونیوالی نقصانات کو روک نہیں سکتے مگر اقدامات کررہے ہیں،حکومت عوام کو تنہاء نہیں چھوڑا،لسبیلہ میں سیلاب کی وجہ سے تباہی ہوئی ہے لسبیلہ میں اب تک 50خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تربت میں 50 ہزار خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر آفت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،بارشوں میں شہید ہونیوالے 75 افراد کے لواحقین کو فی کس 10،10 لاکھ روپے فراہم کردئیے ہیں،میر ضیاء لانگونے کہا کہ بڑھتے ہوئے امن وامان کے واقعات میرے علم میں ہیں اگر بڑھتے ہوئے واقعات میں پولیس کی غلفت نظر آئی تو بھرپور الیکشن لونگاکوئٹہ و پشین میں بچوں کا اغواء افسوسناک ہے پولیس کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو تحفظ دے بڑھتے ہوئے واقعات میں ہوسکتاہے پولیس کی بھی غفلت ہوامان وامان بحال کرنے میں بہت قربانی دی ہے کسی کی غفلت برداشت نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس کااہم کردار رہاہے واقعات پر اجلاس طلب کرونگا۔
- Advertisement -