قوم ضمیروں کے سودے ہوتے دیکھ رہی ہے
لاہور(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد ہر دن مضبوط تر ہو رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے کہا کہ سیاست عبادت ہے ،بدقسمتی سے کچھ عناصر نے اس کو بیوپار بنا لیا ہے۔قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ضمیروں کے سودے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ہر غیر آئینی اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔
ن لیگ انتشار کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے۔ہم عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ عمران خان سچا او رکھرا لیڈر ہے۔عمران خان جیسا کھرا اور سچا لیڈر پاکستان میں نہیں ملنا۔ عمران خان عوام کی بہتری اور بھلائی کے لیے ہر خطرہ مول لے رہے ہیں۔ حملے میں عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا۔
عمران خان پر حملہ کرنے والے اور اس کے پیچھے لوگ جلد پکڑے جائیں گے۔
- Advertisement -
عمران خان کے ہوتے ہوئے عوام کو کوئی فکر کی ضرورت نہیں ہے۔ہمیں علم ہے کہ عمران خان ایماندار ہے، اسی لئے لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ قائداعظم انگریزی بولتے تھے لیکن عوام ان پر اعتماد کرتے تھے اور ان کی بات سمجھتے تھے کیونکہ وہ ایماندار تھے۔ عمران خان بھی قائداعظم کی طرح بڑے لیڈر اور ایماندار ہیں۔عمران خان نے پاکستان کی بہتری کے لئے قدم اٹھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ آگے چل کر کہیں نظر نہیں آئے گی اورصرف ہمارے کام اور پی ٹی آئی ہی نظر آئے گی۔بے ایمان حکمرانوں کے کام میں برکت نہیں ہوتی، یہ تباہی کی طرف لے جاتے ہیں۔چودھری پرویر الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف دو نمبر ہیں، شروع سے ہی دو نمبریاں کر رہے ہیں۔شریفوں نے قسم کھائی ہے کہ ایک نمبر کام کرنا ہی نہیں۔