MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حمزہ شہباز سے سرکاری پروٹوکول و سیکیورٹی واپس لے لی گئی

0 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے فیصلہ جاری ہونے کے بعد حمزہ شہباز سے سرکاری پروٹوکول اور وزیراعلیٰ پنجاب دی جانے والی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آتے ہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے سرکاری سیکیورٹی اور پروٹوکول عملہ فوری واپس لے لیا گیا ہے اور سرکاری عملے کو ظہور الٰہی روڈ پر چوہدری پرویز الہی کی رہائشگاہ پہنچنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کا فیصلہ اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پر سنا۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان لاہور میں موجود ہیں جنہوں نے انتظامی عملے کو حلف برداری کی تقریب کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.