MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شیخ رشید نے ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی چیلنج کر دی

0 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب رانا عبدالجبار کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ۔درخواست میں وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری ، اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔شیخ رشید نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی خلاف قانون ہے ،20 ویں گریڈ کے افسر کو ڈی جی اینٹی کرپشن نہیں لگایا جا سکتا ،رانا عبدالجبار کا رانا ثنااللہ کے ساتھ تعلق ہے اسی بنیاد پر انہیں ڈی جی اینٹی کرپشن لگایا گیا ہے ۔رانا عبدالجبار کے خلاف فوجداری مقدمات چل رہے ہیں، استدعا ہے رانا عبدالجبار کو بطور ڈی جی اینٹی کرپشن فوری کام سے روکا جائے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.