MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تمہارے اوپر کیس بنانے والا اور عمران ریاض کو گرفتار کرنے والا ایک ہی ہے، رانا ثناء اللہ کے الزامات پر شہزاد اکبر نے چیلنج دے دیا

2 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) رانا ثناء اللہ نے منشیات کیس کا الزام شہزاد اکبر اور عمران خان پر لگایا ہے جس کے ردعمل میں

شہزاد اکبر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کیسے کیسے جاہل اس قوم پر مسلط کر دیے گئے ہیں، کابینہ کے اجلاس میں فواد چوہدری

کے علاوہ دیگر اراکین بشمول میرے کیس بارے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا، رانا ثناء اللہ ویسے تم جانتے ہی ہو

تمہارے اوپر کیس بنانے والا اور عمران ریاض خان کو گرفتار کرنے والا ایک ہی ہے ہمت کرو نام لو اپنے مجرم کا۔

- Advertisement -

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ہیروئن کیس میں اے این یف کے کردار پر آرمی چیف سے شکایت کر دی،

ان کا کہناتھاکہ وہ اپنے خلاف منشیات کیس میں اینٹی نارکوٹکس کے کردار پر آرمی چیف سے تحریری شکایت کرچکے ہیں۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر 15کلو ہیروئن کا جعلی کیس ڈالنے میں عمران خان، شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عارف ملک ملوث تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے علاوہ طارق بشیر چیمہ اور اعجاز شاہ نے بھی مقدمے کو جعلی قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریری شکایت کے علاوہ آرمی چیف سے ملاقات میں بھی اس بات کا شکوہ کر چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدرمملکت فوری […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) نیب نے عمران خان حکومت میں بیریسٹر شہزاد اکبر کی زیر قیادت قائم کردہ اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.