عمران خان کام نہیں صرف باتیں کرتے تھے،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پی ٹی آئی کی حکومت میں 4 سال میں 25 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔ تحریک انصاف نے 4 سالوں میں ملک کو بڑا خسارہ دیا۔عمران خان اپریل میں جو ملک کی حالت چھوڑ کر گئے تھے وہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ملک کو دیوالیہ کی طرف لے کر گئے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان نے ہر سال 3 ہزار 500 ارب روپے کا خسارہ کیا۔عمران خان نے پیٹرول پر سبسڈی دی جس سے ملک کو ماہانہ 120 ارب روپے کا نقصان ہو رہا تھا اور یہ ایک دن کی غلطی نہیں بلکہ 4 سال کی نااہلی تھی۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ پہلے 3 سال میں تحریک انصاف نے ہر سال 3 ہزار 500 ارب روپے کا خسارہ کیا اور پی ٹی آئی کے پونے 4 سال میں 21 ہزار ارب روپے کا قرضہ بڑھ گیا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں سنی تھی لیکن یہ بھی عمران خان کی وجہ سے ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر عمران خان شمسی توانائی کی طرف نہیں گئے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پورے پاکستان میں ہم سستا گھی اور سستا آٹا فراہم کر رہے ہیں جبکہ عمران خان کام نہیں صرف باتیں کرتے تھے۔ اب شہباز شریف کی حکومت سولر ٹیوب ویل بھی لگوا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 9 سال کے پی کے میں حکومت نے سستی چیزیں نہیں بیچیں بلکہ مہنگائی کی۔ ان کی نیت کیا تھی وہ اللہ جانتا ہے لیکن وہ نااہل تھے جو کام نہیں کر سکے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ بھی ایک سال کی تاخیر سے کیا گیا اور آئی ایم ایف سے معاہدہ کے مطابق 4 روپے ہر ماہ قیمت بڑھانی تھی۔ ہم نے ڈیزل کی قیمت 120 روپے بڑھائی اور قیمت بڑھانے کے لیے شہباز شریف نے کٹھن دل سے اجازت دی۔
[…] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے حکم پر کبھی کسی صحافی کو نہیں اٹھا […]
[…] آباد (مسائل نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سستا پٹرول اور سستا ڈیزل […]
[…] آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے دوست ممالک […]