شبلی فراز کی پھرتیاں مرزا غالبکے کلام کو اپنے والد سے منسوب کردیا
اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، شاعر احمد فراز کے صاحبزادے شبلی فراز نے مرزا غالب کا کلام اپنے والد کے نام سے شیئر کر دیا۔
شبلی فراز کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے کلام پر وفاقی وزیر خواجہ آصف کی جانب سے تنقید کی گئی ہے۔
- Advertisement -
خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احمد فراز ایک عہد کا نام ہے، آپ کو فراز کے ذمے مرزا غالب کا کلام لگانے کی ضرورت نہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ فرزندگی کی کوئی ایسی ڈیمانڈ نہیں ہوتی، اگر وجہ لاعلمی ہے تو خیر ہے۔ واضح رہے کہ شبلی فراز نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔
[…] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی کی جا رہی […]
[…] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آج اہم فیصلہ آرہا ہے،یہ لوگ نہیں چاہتے کہ […]