وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کی ملاقات،باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
کوئٹہ(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے جے یو آئی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے ملاقات کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا
وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر نے صوبے میں بارشوں اور سیلابی پانی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی بات چیت کی وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیر کو قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ صوبائی حکومت متاثرہ علاقوں میں بھرپور امداد ی سرگرمیوں کو یقینی بنا رہی ہے وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے متاثرین کی امداد و بحالی کے لیۓ بھرپور معاونت کی یقین دہانی کا خیرمقدم کرتے ہوۓ اسسے خوش آئند قرار دیا دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور متاثرین کے نقصانات کے ازالے کو یقینی بنائیں گی۔