MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ون ڈے : ایک تماشائی پاکستان کی بیٹنگ کے دوران میدان میں گھس آیا

1 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان(مسائل نیوز)پاک ویسٹ انڈیز دوسرے ون ڈے میچ کے دوران ایک تماشائی گرین شرٹس کی بیٹنگ کے دوران میدان میں گھس آیا۔

پاکستان کے کرکٹ گرانڈ میں کسی انٹرنیشنل میچ کے دروان طویل عرصے بعد ایسا منظر دیکھنے کو ملا جو اس کھیل کی روایت بنا ہوا تھا ۔

پاکستانی اننگز کے 39ویں اوور میں ایک تماشائی میدان میں داخل ہوا اورکریز پر موجود شاداب خان کو سیلوٹ کیا جس کے بعد قومی آل رانڈئور نے اسے گلے لگالیا۔

- Advertisement -

تماشائی خوشی خوشی واپس لوٹ گیا لیکن اس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب ملتان کی شدید گرمی میں انتظامیہ نے شائقین کے لیے مصنوعی بارش کا انتظام بھی کیا ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 120 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب میں بھی مصنوعی بارش برسادی گئی۔ اُردو نیوز نے اخبار 24 کا حوالہ دیتے ہوئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.