خواب میں دوسری عورت کا نام لینے پر بیوی نے شوہر کو جلاڈالا
سوکر(مسائل نیوز)بولیویا میں خاتون نے شوہر کو نیند میں کسی دوسری عورت کا نام لینے پر جلا دیا۔لاطینی امریکا کے ملک بولیویا کے شہر لاپاز سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے شوہر پرگرم پانی پھینک دیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے یہ حرکت اسی لئے کی کہ اس کے شوہر نے نیند میں کسی اورعورت کا نام لیا جو اس سے بالکل برداشت نہیں ہوا سکا۔ اس لئے وہ کچن میں گئیں، وہاں سے گرم پانی لاکر اپنے شوہر پر پھینکا۔ جس سے 45 سالہ شخص جھلس گیا۔ واقعے کے بعد اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔بولیوین پولیس چیف کے مطابق اس خاتون پراس سے پہلے بھی اپنے شوبر پر تشدد کا الزام لگ چکا ہے، اس سے پہلے وہ اپنے شوہر کو الکحل اسپرے کے ذریعے جلانے کی کوشش کرچکی ہے۔