پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز
اسلام آباد (مسائل نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کل سے ردوبدل کا امکان ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کرلی۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز حکومت کو بھجوا دیں۔اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لٹر لیوی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کے اضافے کی تجویز دی گئی۔
اوگرا نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کی بھی تجویز دی.وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایت پر فیصلہ کریں گے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا۔دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت 170 ارب کے نئے ٹیکس لگانا ہوں گے،نئے ٹیکس لگانے کیلئے منی بجٹ لانا ہو گا۔
ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 40 سے 50 کی جائے گی،کوشش ہو گی کہ غریب طبقے پر براہ راست بوجھ نہ پڑے۔
- Advertisement -
آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات ہو گئے ہیں،مذاکرات میں ہر معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے،آئی ایم ایف کا ڈرافٹ مل گیا ہے جس کا جائزہ لیں گے۔ جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے،پیر کو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پر شہباز حکومت عمل کر رہی ہے۔ ہم معاہدے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،10 دن بات چیت ہوتی رہی اور گورنر اسٹیٹ بینک اس کا حصہ تھے۔
وزیراعظم سے ضرورت کے مطابق زوم میٹنگ بھی ہوئی،پیٹرولیم ،ایف بی آر اور پاور سیکٹر نے اپنے روڈ میپ کا ذکر کیا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو معاہدہ پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی،کچھ شعبوں میں اصلاحات پاکستان کے مفاد میں ہیں،گزشتہ 5 سال میں معیشت کو24 سے 47 نمبر پر لے آئے۔